بارسلونا(نیوز ڈیسک)اسپین کے جزیرے مایوریکا میں شہزادی اور ان کے شوہر کو کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہونا پڑا۔اسپین کی شہزادی اور موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم کی بہن شہزادی کرسٹینا اور ان کے خاوند اینکی اردنگرین پر کرپشن اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں جن کی صفائی کیلئے انھیں عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ شہزادی بغیر کسی پروٹوکول کے عدالت پہنچیں۔دونوں ملزمان اور اس کیس میں ملوث دیگر افراد کو ایک ساتھ بٹھایا گیا جبکہ ججز کی پشت پر شہزادی کے بھائی شاہ فلپ اے ششم کی تصویر آویزاں تھی۔ شہزادی اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک غیرمنافع بخش ادارے کے فنڈز میں خوردبرد کی ہے۔کیس میں شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر سولہ افراد کے نام شامل ہیں تاہم وہ جرم سے انکاری ہیں۔ اگر 50سالہ شہزادی کرسٹینا پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں 8 سال جبکہ ان کے خاوندکو 19سال قید ہو سکتی ہے۔
اسپین کی شہزادی کرسٹینا شوہرسمیت کرپشن کیس میں عدالت پیش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































