اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

الجزیرہ امریکہ کو بند کرنے کا فیصلہ

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیو زڈیسک)الجزیرہ امریکہ نے اپنے کیبل نیوز چینل کو بند کرنے کا اعلان کر دیا الجزیرہ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو افسر ال اینسٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کی وجہ سے اس بزنس ماڈل کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ واضح رہے کہ الجزیرہ امریکہ کا افتتاح سنہ 2013 میں ہوا تھا اور اسے سنجیدگی سے سی این ایس اور فاکس نیوز کے متبادل جگہ بنانے کا عزم کیا گیا تھا۔قطری براڈکاسٹر نے لاکھوں ڈالر امریکی صحافیوں کو چینل میں شامل کرنے پر لگائے تاہم وہ ناظرین کی توجہ اپنے نیوز پروگرام کی جانب مبذول کروانے کی تگ و دو کرتے رہے۔انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ رواں برس اپریل میں چینل کی نشریات بند ہونے کے بعد امریکہ میں اپنی آن لائن کوریج کو بڑھائے گا۔الجزیرہ امریکہ نے سابق امریکی نائب صدر الگور کے کرنٹ ٹی وی کی جگہ لی تھی۔ انھوں نے اسے 50 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔یہ چینل چھ کروڑ امریکی دیکھ سکتے تھے۔ اس کی ریٹنگ کے مطابق گذشتہ برس اسے 19000 افراد نے دیکھا۔یہ چینل امریکہ کے بڑے نیوم نیٹ ورک کے مقابلے میں کم ریٹنگ کا حامل تھا۔چینل کو اندورنی طور پر بھی افراتفری کا سامنا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…