بیجنگ(نیوز ڈیسک)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی راہداری سے متعلق تنازع کی اطلاعات ہیں، منصوبے پر مرحلہ وارعمل درآمد سے قبل سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی ضروری ہے ، منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعے کی اطلاعات ہیں ، جس نے میڈیاکی توجہ حاصل کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین قیادت کی منظوری سےشروع کیاگیا ، اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام سمیت پورے خطے میں خوشحالی آئے گی ،منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد سےقبل سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی ضروری ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان کےساتھ کھڑےہیں۔