سعودی عرب (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کو مسجد نبوی کے جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزات خزانہ کی جانب سے بن لادن گروپ کو 29 دسمبر کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا تھا جس میں فرم کو مسجد نبوی کے لیے نئے توسیعی منصوبوں پرکام شروع کرنے سے روکنے کا حکم دیا گیا۔ بن لادن گروپ کو تازہ حکم سعودی عرب میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ایک روز بعد جاری کیا گیا۔ مکتوب کی ایک نقل مسجد نبوی کے توسیع پروجیکٹ کے مشیر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ نے بن لادن گروپ کو مسجد نبوی کی توسیع کے جاری پروجیکٹ مکمل کرنے کی اور نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت مسجد نبوی کی توسیع کے ضمن میں کئی اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں برساتی پانی کی نکاسی، الیکٹرک سسٹم کو محفوظ بنانے، دیواروں کو مضبوط بنانے اورمسجد کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں روشنی کا نظام بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں
لادن گروپ کو مسجد نبوی میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































