منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان: جلال آباد میں پاکستانی وبھارتی قونصل خانوں پر خود کش حملہ،6افراد ہلاک

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلال آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان اور بھارت کے قونصل خانوں کے نزدیک خود کش بم دھماکوں میں 4افغان اہلکاروں سمیت6افراد ہلاک اور 3بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ،دھماکے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا ، قونصل خانوں کے ارد گرد کا علاقہ سیل کردیا گیا ، افغان سکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی اور بھارتی قونصل خانوں کے نزدیک خودکش بم دھماکوں میں 4افغان پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہے ۔رپورٹس کے مطابق قونصل خانوں کے قریب کھڑی پولیس کی گاڑیوں پر خود کش حملے کئے گئے ۔بعض اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور ویزہ حصول کی لائن میں لگے ہوئے تھے اور وہ آہستہ آہستہ پولیس کی گاڑیوں کے قریب گئے اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پاکستانی قونصل جنرل فرمان اللہ نے پاکستانی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی پاکستانی شہید یا زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی دھماکوں سے عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے ، سفار تخانے کا عملہ بھی مکمل طور پر محفوظ رہا ، انہوں نے بتایا کہ دھماکہ سفارت کی عمارت کے باہر ہوا ہے۔ دھما کے کے بعد پا کستا نی قو نصل خا نے کو بند کر دیا گیا ، گورنر جلال آباد کے ترجمان کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کے قریب خود کش بمبار نے خود کو کھڑی پولیس موبائل کے قریب اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ قونصلیٹ کے اردگرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہیں دہشت گرد ارد گرد کی عمارتوں میں چھپے ہوئے نہ ہو۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…