بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

داعش جنونی اور انسانیت کے قاتل ہیں ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا،اوبامہ

datetime 13  جنوری‬‮  2016 |

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامانے کہا ہے کہ داعش جنونی اور انسانیت کے قاتل ہیں انھیں تلاش کر کے ختم اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا، وسطی امریکہ، افریقہ اورایشیا میں عدم استحکام کا خدشہ کئی دہائیوں تک رہے گا جب کہ خطے میں بعض علاقے دہشت گرد گروپوں کے لیے محفوظ ٹھکانے ثابت ہو سکتے ہیں، داعش کے بغیر بھی پاکستان، افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کاخطرہ برقرار رہےگا۔امریکی صدر باراک اوباماکا اپنے آٹھویں اور آخری سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ القاعدہ اورداعش امریکی عوام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، ہماری اولین ترجیح امریکی عوام کو تحفظ دینا ہے۔ امریکا کی خارجہ پالیسی کا محور داعش کے خطرات کے گرد ہونا چاہیے جس کے لئے کانگریس کو فوجی آپریشن کی منظوری دینا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا داعش کے خلاف 60 ممالک کے ساتھ اتحاد میں شامل ہے، اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے ٹھکانوں پر 10 ہزار سے زائد حملے کئے جس کا مقصد داعش کی قیادت اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے، امریکا داعش مخالف قوتوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کر رہا ہے، ہمارا اتحاد داعش کی مالی معاونت روکنے اور ان کے پیروکاروں کو تباہ کرنے کے لیے ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ بات جھوٹ ہے کہ داعش ایک مذہب کی نمائندہ جماعت ہیں، داعش کی جانب سے اپنا تعلق اسلام سے جوڑنا شدت پسند تنظیم کا پروپیگنڈا ہے، دہشت گرد انٹرنیٹ کے ذریعے بھی لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں، ایسے دہشت گرد بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں، داعش کی جنگ کو تیسری عالمی جنگ قرار دینے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، داعش کو وہ سبق سکھائیں گے جو اس سے پہلے دوسرے دہشت گردوں کو سکھایا۔ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو زوال پزیر کہنے والے غلطی پر ہیں جب کہ ہم پہلے سے زیادہ طاقتوراور بہتر ہو گئے ہیں، آج امریکا دنیا کی طاقتور ترین معیشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوانتا ناموبے جیل بند کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہوں،انسانی حقوق کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، کسی کو شک ہے کہ انصاف کیسے ہوتا ہے تو اسامہ بن لادن سے پوچھ لے، امریکا کو تباہ کرنے کے لئے آنے والوں کا پیچھا کریں گے اور انتہا پسندوں اور تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے لائیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…