واشنگٹن(نیوزڈیسک)سپرپاور امریکہ سمیت دنیا ششدر،اہم ملک نے امریکی بحریہ کی دوکشتیوں کو قبضے میں لے کرعملے کوگرفتارکرلیا،ایران نے دو امریکی کشتیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع، پینٹاگون کے مطابق یہ دونوں امریکی بحریہ کی کشتیاں ہیں جن میں عملہ بھی موجود ہے۔ امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران ’فوراً‘ اس کی کشتیاں واپس لوٹا دے گا۔اطلاعات کے مطابق امریکی کشتیوں پر ایران کے قبضے کا واقعہ خلیجِ فارس کے جزیرہ فارسی میں اس وقت پیش آیا جب دنوں میں سے ایک کشتی میں تکنیکی خرابی ہوگئی۔فاکس نیوز کے مطابق ملاحوں کو ایران کے پانیوں میں جانا پڑا۔ تاہم اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔ادھر خبررساں ادارے ایسسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس کے ملاحوں اور چھوٹے جہازوں کو فوراً واپس کر دے گا۔