سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں “ائیرلی” کے نام سے ایک ایسی ائیرلائن متعارف کروائی گئی ہے جو دوسری ائیرلائنوں سے بالکل مختلف انداز میں کام کرتی ہے ، اس ائیرلائن کے مطابق ائیر لائن کی رکنیت رکھنے والے افراد مخصوص ماہانہ فیس ادا کر کے پورے مہینے میں جتنی بار چاہیں پرواز کر سکتے ہیں۔ائیرلائن کے شریک بانی ہیمپشائر اور رابنسن کے مطابق ان کے رکن مسافروں کو نہ قطار میں کھڑا ہو کر ٹکٹ لینا ہو گا ، نہ سیکیورٹی چیکنگ کروانی ہو گی اور نہ ہی قبل از وقت بکنگ اور ائیر رپورٹ پہنچنے کی زحمت اٹھانا ہو گی۔ ان کے لئے یہ سہولت بالکل پرائیویٹ جیٹ کی طرح ہے کہ جو روانگی کے لئے تیار ہو گا اور مسافر جب چاہیں آ کر اس میں بیٹھیں اور روانہ ہو جائیں گے۔تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو ائیر لائن کی رکنیت حاصل کرنا ہو گی۔ ابتدائی طور پر یہ سروس سڈنی اور ملیبورن میں متعارف کروائی گئی ہے تاہم ائیر لائن کو جلد ہی دیگر شہروں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔