پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

جان کیری کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ، ملاقات پر اتفاق

datetime 12  جنوری‬‮  2016 |
جون كيري وزير الخارجية الاميركي الجديد

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر شام کے تنازع سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی ہے جبکہ انہوں نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے تاہم اس کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیاجبکہ دوسری جانب شام کے مسئلے پر روس، امریکہ اور اقوامِ متحدہ کے مابین سہ فریقی بات چیت 13 جنوری کو منعقد ہورہی ہے جس میں تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں نے شام میں سیاسی عمل کے آغاز، داعش کے خلاف جاری لڑائی، مشرقِ وسطیٰ کے معاملات، یوکرین تنازع، شمالی کوریا کے جوہری تجربے اور امریکہ اور روس کے باہمی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی۔محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کِربی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے اور آنے والے دنوں میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔لیکن ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات کب متوقع ہے۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان آخری ملاقات دسمبر میں نیو یارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور شام کے مسئلے سے متعلق قائم عالمی گروپ انٹرنیشنل سیریا سپورٹ گروپ (آئی ایس ایس جی) کے اجلاسوں کے موقع پر ہوئی تھی۔اجلاس میں گروپ کے رکن ممالک نے شام میں سیاسی عمل کے آغاز اور اس کی عبوری مدت پر اتفاق کیا تھا۔نیویارک اجلاس میں ہونے والے اتفاقِ رائے کے تحت مذاکرات کا اگلا دور 25 جنوری کو جنیوا میں ہوگا جس میں شامی حکومت اور حزبِ اختلاف کے نمائندے براہِ راست بات چیت کریں گے تاہم ان مذاکرات سے قبل شام کے مسئلے پر روس، امریکہ اور اقوامِ متحدہ کے مابین سہ فریقی بات چیت 13 جنوری کو منعقد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…