تہران(نیوز ڈیسک)ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی فارس کے مطابق ایران نے اراک کے مقام پر اپنے ہیوی واٹر جوہری ری ایکٹر سے اصلی مواد نکال کر اس میں سیمنٹ بھر دیا ہے۔یہ ری ایکٹر گذشتہ سال ایران کے ساتھ جوہری توانائی پر ہونے والے طویل مذاکرات میں ایک اہم مسئلہ ہے۔ان مذاکرات کے نتیجے میں طے ہونے والے معاہدے کے تحت ایران نے اس ہیوی واٹر ری ایکٹر کے مقاصد کو تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے بعد اسے جوہری ہتھیاروں کی افزائش کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا تھا۔ری ایکٹر کے کلیدی حصے کو ختم کرنا اس معاہدے کی تکمیل کا آخری مرحلہ ہے۔معاہدے کے تحت ایران اپنی جوہری صنعت میں تبدیلیوں کے بدلے بہت سی اقتصادی پابندیوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔یہ مذاکرات ایران نے امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی پر مشتمل ’پی 5 پلس ون کے ساتھ کیے۔ ان مذاکرات کے نتیجے کو مشترکہ جامع لائحہ عمل یا ’جے سی پی او اے کا نام دیا گیا۔مذکرات میں شامل تمام چھ ممالک نے اراک میں موجود اس جدید ری ایکٹر کی از سر نو تنظیم پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ایران نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس کی کسی بھی ایٹمی سرگرمی کا مقصد ہتھیار بنانا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اراک میں 40 میگا واٹ کے ہیوی واٹر پلانٹ کو کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے آئیسوٹوپ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ایران کی جوہری توانائی کی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال واندی نے ایرانی اخبار اعتماد سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران نے جولائی میں ہونے والے معاہدے میں کیے جانے والے وعدوں کو وقت سے پہلے ہی پورا کردیا ہے۔’انھوں نے کہا کہ ’جے سی پی او اے پر عمل درآمد اگلے سات دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔‘ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹیلی ویڑن پر تقریر کرتے ہوئے کہا: ’ہم امید کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں اگلے چند دنووں میں اٹھالی جائیں گی۔‘جولائی معاہدے کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی کی ایجنسی ایران کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے بعد اس بات کا فیصلہ کرے گی۔
ایران کا ایٹمی پروگرام قصہ ماضی ، ری ایکٹر میں اصلی مواد کی جگہ سیمنٹ بھر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد















































