بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

تکلیف دینے والوں کو بھی درد کا مزد چکھنا ہوگا،بھارتی وزیردفاع

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملہ پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا ،وہ بھی اس کی تکلیف محسوس کریں گے۔نئی دہلی میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ وقت اور جگہ کا انتخاب ہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو حملے کی تکلیف کااحساس ہونے تک،ہمارے ملک کو تکلیف کا احساس رہے گا۔دو جنوری کو بھارتی ریاست پٹھانکوٹ کے ہوائی اڈے پر چھ دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ،جس میں سات بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔بھارت نے حملہ کا الزام پاکستان میں موجود ایک تنظیم پر عائد کیا تھا۔یہ حملہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور کے اچانک دورےکے ایک ہفتہ بعد ہواتھا۔حملہ کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے کہا تھاکہ بھارت فوری ایکشن چاہتا ہے۔بھارت نے حملہ کے بارے میں ثبوت پاکستان کے حوالے کئے جن میں دہشت گردوں کی جانب سے سہولت کاروں کو کئے جانے والے فون کال کی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے ہتھیار بھی برا?مد ہوئے تھے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…