اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں انٹرنیٹ اور خصوصاً سوشل میڈیا پر کسی کی توہین کرنے والوں کے لئے سخت سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کرائم کی روک تھام کے لئے بنائے گئے نئے قانون کے مطابق انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کسی کی توہین کے مرتکب افراد کو ایک سال جیل اور 5 لاکھ سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔معروف سعودی قانون دان خالد ابو راش کا کہنا ہے کہ یہ قانون ٹوئٹر اور واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لاگو ہوگا۔کوئی بھی شخص اپنے خلاف توہین آمیز میسج یا ٹویٹ کی نقل کے ساتھ وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرواسکتا ہے اسکے بعد ملزم کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔