اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی پولیس نے صدر براک اوباما کے کتے کے اغواء کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی پولیس نے سکارٹ نامی شہری کو گرفتار کر کے امریکی صدر اوباما کے کتے کے اغوا کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حکام کے مطابق ریاست نارتھ ڈیکوٹا کا سکارٹ نامی ایک شہری صدر اوباما کے کتوں ’بو‘ یا ’سنی‘ میں سے کسی ایک کو اغوا کرنے کی منصوبہ سازی کر رہا تھا۔واشگٹن کی پولیس کو سکارٹ کی گاڑی سے ہتھیار ملے ہیں جن میں دو بندوقوں کے علاوہ ایک خنجر بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق سکارٹ نے گرفتاری کے بعد بہت عجیب دعوے کیے ہیں جن میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے ارادے کا بیان بھی شامل ہے۔ عدالتی دستاویز کے مطابق اس شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ سابق صدر کینیڈی اور آنجہانی اداکارہ مارلن مینرو کا بیٹا ہے۔ حکام کا اگرچہ کہنا ہے کہ سکارٹ امریکی صدر کے کتے کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن اس پر اس جرم کے بجائے ہتھیار رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































