اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سال دو ہزار سولہ اپنے آغاز پر ہی دنیا کے بڑے بڑے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے لے ڈوبا. خام تیل کی گرتی قیمتیں اور چین کے معاشی بحران کے باعث ابتدائی پانچ دنوں میں ہی دنیا کی امیر ترین شخصیات ایک سو چورانوے ارب ڈالر سے محروم ہوگئیں۔دو ہزار سولہ ابتدائی پانچ دنوں میں ہی سینتالیس امیر ترین افراد کے اربوں روپے لے ڈوبا۔ چینی معاشی بحران اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے ایشیا سمیت دنیا کی امیر ترین شخصیات اپنے ایک سو چورانوے ارب ڈالر سے محروم ہوگئیں۔دنیا کی امیر ترین شخصیات میں امیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس کو دو ہزار سولہ کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ پانچ اعشاریہ نو ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ میکسیکو کے بزنس مین کارلوس سلم کے پانچ اعشاریہ سات ارب ڈالر ڈوب گئے۔امریکی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو بھی چین کے معاشی بحران نے چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا ٹیکہ لگا دیا۔ امیر ترین چینی سرمایہ کار وانگ جن لین کے بھی پانچ دنوں میں چار ارب ڈالر ڈوب گئے۔اسپین کے امانجیو آرٹیا کے بھی تین اعشاریہ چار ارب ڈالر چین کے معاشی بحران کی نذر ہوگئے۔