بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

لڑکیوں کے لپ اسٹک لگاکر کالج آنے پر بھارتی گورنر کو اعتراض مہنگا پڑ گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے گورنرواجو بھائی ولا کالج کی طالبات سے متعلق ایک بیان دے کر مشکل میں پھنس گئے۔ انہوں نے لڑکیوں کو فیشن سے جان چھڑانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں کالج پڑھنے جاتی ہیں،بیوٹی مقابلے میں حصہ لینے نہیں اس لئے لپ اسٹک لگا کر اور آئی برو بنا کر کالج نہیں جانا چاہئے ،انہیں بالوں کے اسٹائل بنانے کی بھی ضرورت نہیں۔انہوں نے یہ بیان انڈین سائنس کانگریس کے ایک اجلاس میں دیئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذہانت مردو خواتین دونوں میں ہو تی ہیں تاہم خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ سنجیدہ ہیں، وہ لڑکوں کو مقابلے میں زیادہ محنت سے پڑھتی ہیں۔انہوں نے لڑکوں کو بھی نصیحت کر ڈالی کہ وہ اپنی بری عادات سے چھٹکارا حاصل کریں۔انہوں نے حقیقت پر مبنی جملہ مزاحیہ اندا ز میں کہا کہ آج کی نسل بہت زیادہ امتحانی نمبرز حاصل کر رہی ہے،مارکس حاصل کرنے کی عمومی شرح 90سے 95فیصد ہے جبکہ ہم اپنے دور میں اس اسکور تک تین سال کے مجموعی نمبر لے کر بھی نہیں پہنچ پاتے تھے۔ بھارتی گورنر کے ان ریمارکس نے بھارت میں طوفان کھڑا کردیا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…