منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

روس میں ڈاکٹر نے گھونسہ مار کر مریض ہلاک کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2016 |

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کے ایک ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک ڈاکٹر نے مریض کو گھونسا مارا، جس کے بعد مریض زمین پر گرا اور مر گیا۔یہ واقعہ گذشتہ ماہ کے آخر میں روس کے درالحکومت ماسکو کے جنوب میں واقع بیلگوریڈ کے علاقے میں ہوا۔روس کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مریض نے پہلے ایک نرس کو مارا جس کے بعد وہیں موجود ڈاکٹر نے مریض کو گھونسا مارا۔ایک سرکاری اہلکار نے روسی ٹی وی کو بتایا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یہ ’نادانستہ طور پر غیر ارادی قتل‘ کا مقدمہ ہے لیکن اس قتل کا فوجداری مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔مقامی تفتیشی کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ انھیں یقین ہے کہ مریض کے قتل میں ڈاکٹر کی جانب سے دشمنی وغیرہ کا عنصر شامل نہیں ہے۔ڈاکٹر کا گھونسا کھانے کے بعد ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 56 سال تھی اور بیلگوریڈ شہر کا رہائشی تھا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…