بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

نریندرمودی کاپٹھان کوٹ میں پاکستان کے بارے میں اہم اعلان

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کرتے ہوئے ملک کی سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔مودی نے ہفتہ کو ریاست پنجاب میں پاکستانی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے حملے کا شکار بننے والی ائیر بیس کا دورہ اور فضائی سروے کیااور وہاں ڈیڑھ گھنٹے تک رہے ۔یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھاری ہتھیاروں سے لیس مٹھی بھر دہشت گردوں کے ایک اہم فوجی اڈے پر حملے کو ’سیکیورٹی کی سنگین ناکامی‘ قرار دیا۔مودی کو ایئربیس دورے کے دوران فوج اور فضائیہ کے اعلی افسران نے بریفنگ بھی دی، جس کے بعد مودی نے ٹوئٹر پر سیکیورٹی فورسز کی فیصلہ سازی، اس پر عمل درآمد اور مختلف فیلڈ یونٹس کے درمیان مربوط ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں فوجیوں کی بہادری اور عزم پر فخر ہے۔خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کو کہا تھا کہ انہوں نے بالآخر ایک طویل سرچ آپریشن کے بعد وسیع و عریض ایئربیس کو کلیئر کر دیا ہے۔مودی نے رواں ہفتے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔انڈین وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق، نواز شریف نے مودی کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ’فوری اور فیصلہ کن‘ کارروائی کرے گی۔پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے ایک ایسے وقت پر ہوا جب دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…