منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

مصر: دہشت گردوں کا ہوٹل پر دستی بموں سے حملہ ،3غیرملکی سیاح شدید زخمی

datetime 9  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصر کے مشرق میں بحراحمر میں ہوٹل پر دستی ہتھیاروں کے حملے میں دو آسٹرین اور ایک سویڈش سیاح شدید زخمی ہو گئے، ایک حملہ آور مارا گیا ۔ عرب خبررساں کے مطابق مصری وزارت داخلہ کے ترجمان خالد مجاھد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دستی ہتھیاروں کیحملے میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور ’’بیلا وسٹا‘‘ نامی ہوٹل کے سڑک کے کنارے پھیلے ریستوران سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پہنچتے ہی چاقوؤں سے حملہ کردیا۔مصر میں وزارت داخلہ کے ایک سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود غیر ملکی سیاحوں اور مقامی شہریوں کو چلینج کیا۔ چاقوؤں کے ذریعے کیے گئے حملے کے بعد حملہ آور فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک حملہ آور مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین محمد محفوظ کے نام سے کی گئی ہے جس کی تاریخ پیدائش سنہ 1994ء ور مقام پیدائش الجیزہ گورنری بتایا جاتا ہے۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک دوسرا حملہ آور شدید زخمی ہوا ہے۔مصری پولیس کے ایک عہدیدار نے ’’اے ایف پی‘‘ کو بتایا کہ یہ ایک دہشت گردانہ کاروائی تھی جسے پولیس نے بروقت حرکت میں آکر ناکام بنا دیا۔ پولیس عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد کے حملے میں تین سیاح معمولی زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…