واشنگٹن(نیوز ڈیسک)داعش اور دیگر دہشتگرد گروپس کے سوشل میڈیا اور آن لائن پروپیگنڈے کا توڑ کرنا ہوگا،امریکا نے نئی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے بتایا نیا ٹاسک فورس یونٹ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور محکمہ انصاف کے تحت کام کرے گا، اس میں وفاقی اور مقامی ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس کے قیام سے متعلق آج اہم اجلاس ہو گا، نیشنل سکیورٹی کے سینئر حکام ،ایپل کمپنی کے سی ای او اور دیگر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کسی بڑے بریک تھرو یا معاہدے کے اعلان کا امکان نہیں ہے