گورداس پور(نیوزڈیسک )پٹھانکوٹ ائر بیس پرحملہ کرنے والے دہشت گرد حملے کے دوران ”میڈ ان پاکستان“چیزیں استعمال کرتے رہے۔یہ دعوی بھارتی میڈیانے کیاہے اورکہاہے کہ بھارتی خفیہ اور تحقیقاتی ادارے دہشت گردوں کی طرف سے پاکستان میں جن نمبرز پر رابطہ کیا جاتا رہا وہ بھی سامنے لے آئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے انٹیلی جنس بیورو کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اپنے ساتھ لاہور کی ایک میڈیسن کمپنی کی تیار کردہ پین کلر اور کراچی کی فارماسیوٹیکل کمپنی کی سرنج حملے کے دوران استعمال کرتے رہے۔بھارتی تحقیقاتی اداروں کوائر بیس کے قریب ا±س بلڈنگ جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے وہاں سے خشک میوہ جات ،تیار کھانوں کے پیکٹ ،قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات ،سرنجیں ،درد ک±ش ادویات،بینڈیج،روئی،کھجور اور دیگر چیزیں ملیں ہیں۔بھارتی تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنے ساتھ لاہور کی ایک میڈیسن کمپنی کی تیار کردہ پین کلرز اور کراچی کی فارماسیوٹیکل کمپنی کی سرنج ساتھ لائے تھے۔ بھارتی تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ دہشت گردوں کا پہلا گروپ ائیر بیس میں تقریبا 24 گھنٹے پہلے جاکر چھپ گیا تھا، اس کے بعد دوسرے گروپ نے ہفتے کی صبح حملہ کیا۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستانی جہادی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر سمیت 3دیگر لوگوں کی دہشت گردوں کے ہینڈلرز کے طور پر نشاندہی کی ہے۔جبکہ بھارت کے معروف اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “نے انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئر فورس بیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے” پاکستانی ہینڈلر استاد“کا فون نمبر مل گیا ہے، اس نمبر پر دہشت گردوں نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کے بعد کالز کی تھیں۔ اس نمبر کے علاوہ ایک اور پاکستانی موبائل فون نمبر بھی سامنے آیا ہے، جو دہشت گردوں میں سے ایک کی ماں کا ہو سکتا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردوں کے ”ہینڈلر “کے موبائل نمبر 03000597212سراغ لگایا ہے جبکہ ایک دہشت گرد نے جس نمبر پر اپنی ماں سے بات کی وہ نمبر بھی اسی کمپنی کا ہے اور اس کا نمبر 0301,7775212بتایا جا رہا ہے ۔تاہم ان ٹیلی فون نمبروں کے بارے میں بھارتی میڈیامزیدتفصیلات سامنے لانے میں ناکام ہوگیاہے کہ یہ نمبرز اب کس کے زیراستعمال ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































