نئی دلی(نیوزڈیسک)بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے فضائیہ اور ڈیفنس سیکیوریٹ کور کے پہلے سے گرفتار اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھارتی فضائیہ اور ڈیفنس کور کے اہلکاروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ، ان میں ایک اہلکار کو 2014 میں گرفتار کیا گیا تھاجبکہ دوسرا رنجیت نامی اہلکار پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کی بیس سے چند ہفتوں پہلے مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔این آئی اے نے مرکزی حکومت کو ایک خط کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ چار افسروں کی غفلت کی وجہ سے ہی دہشت گرد پٹھان کوٹ ائیر بیس تک پہنچے، لہٰذا ایس ایس پی آر بخشی سمیت ان تمام افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے، جو اس معاملے سے وابستہ ہیں۔