منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

دبئی، دو سالہ پاکستانی بچی ساتویں منزل کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) دو سالہ پاکستانی بچی دبئی کے الخلیل گیٹ کمیونٹی کے ساتویں منزل پر موجود اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ دبئی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل علی غانم نے بتایا کہ بچی ایک میز پر چڑھی جس کے بعد کھ±لی کھڑکی سے نیچے گر گئی۔ہمسایوں نے اس ہولناک حادثے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ، جس کے بعد ایک بھارتی خاتون نے بتایا کہ میں نے زمین پر گری بچی کو تب دیکھا جب میں نے سکیورٹی گارڈ کی چیختے ہوئے بچی کی جانب بھاگنے کی آوازیں سنیں۔سکیورٹی گارڈ بچی کو بچانے کے لیے بھاگا لیکن کچھ سیکنڈز کے فاصلے سے ناکام رہا۔ مجھے اس بچی کا چہرہ کبھی نہیں بھولے گا جو بے حس و حرکت زمین پر پڑی تھی۔کچھ دیر بعد ہی بچی کا والد بھی روتے ہوئے نیچے لپکا اور مدد کے لیے پکارا۔ سکیورٹی گارڈز نے ایمبولینس اور پولیس کو طلب کیا۔ پڑوسی کے مطابق وہاں موجود کوئی بھی شخص کچھ بھی کرنے سے قاصر تھا کیونکہ بچی کی جان نکل چکی تھی۔ کچھ ہی دیر میں بچی کے کان اور ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کریں گے جس میں پتہ لگایا جائے گا کہ کہیں یہ واقعہ والدین کی لا پرواہی کے باعث تو نہیں ہوا۔ البتہ عموماً ایسے کیسز میں دبئی پولیس نفسیاتی سپورٹ فراہم کرتی ہے



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…