جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت نے جیش محمدکے سر براہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے مذاکرات کی بحا لی کیلئے مسعود اظہر کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی دسمبر میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول نے پاکستانی مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے کم از کم تین مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔یہ رابطہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہونے والے حملے اور وہاں جاری فائرنگ کے دوران بھی جاری رہا۔ بھارتی اسٹیبلشمنٹ حکام نے اس حملے کی پوری ذمہ داری جیشٍ محمد پر عائد کی ہے۔ بھارتی حکام کا ماننا ہے کہ جیش محمد ہی کے باعث دونوں ممالک تیسری مرتبہ جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ پاکستانی حکام کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے عارضی طور پر جیشٍ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تاکہ بھارت کو مطمئن کیا جا سکے۔ تاہم پاکستان بھارت سے پٹھان کوٹ ائیر بیس حملہ آوروں کے ڈی این اے اور لاشوں سمیت دیگر ثبوت کی فراہمی کی ا±مید بھی رکھتا ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…