منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لندن : ہونہار پاکستانی بیٹے نے ماں سے محبت کی مثال قائم کردی

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ماں کی مامتا کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ پاکستانی بیٹے نے ماں سے محبت کی ایسی مثال قائم کر دی کہ سب حیران رہ گئے۔ برطانیہ میں بیٹے نے ماں کو گردہ عطیہ کر دیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد برطانوی میڈیا بھی پاکستانی فیملی کی محبت دیکھ کر تعریف کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی رہائشی52 سالہ زینب بی بی کا ایک گردہ ناکارہ ہو چکا تھا۔ شادی شدہ بیٹے نے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تو ماں نے فورا انکار کر دیا لیکن اس محبت کی بیٹے نے بھی لاج رکھ لی۔ عمران نجیب نے اپنی ماں سے کہا کہ وہ اپنا گردہ ویب سائٹ پر بیچنے کے لئے لگا رہا ہے اس لئے زیادہ بہتر ہے کہ آپ یہ گردہ قبول کر لیں ورنہ وہ بیچ دے گا۔لاکھ جتن کے بعد آخر ماں رضا مند ہو گئی اور یوں ڈاکٹروں نے عمران نجیب کا گردہ مکمل ٹیسٹ کے بعد اس کی ماں کو لگا دیا۔ پاکستانی نژاد ماں بیٹے کی اس محبت پر برطانوی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ پایا۔ عمران نجیب شادی شدہ اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں جبکہ ان کی اہلیہ نے بھی اپنی ساس کو گردہ عطیہ کرنے پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور اپنے شوہر کو بخوشی اجازت دی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…