بغداد(نیوزڈیسک)عراق نے ہمسایہ ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔سعودی عرب کی جانب سے معروف شیعہ عالم کو سزائے موت دیے جانے کے بعد اِس ہفتے ایران سعودی تعلقات میں کشیدگی آئی ہے، جس پر تہران میں برہم مظاہرین نے سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا، جب کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں عراق کا محل وقوع یہ گنجائش فراہم کرتا ہے کہ کشیدگی میں کمی لانے میں کردار ادا کیا جا سکے۔روس نے بھی ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے، جب کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ظریف اور سعودی وزیر خارجہ عبد الجبیر، دونوں کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کِربی نے کہا کہ کیری نے کئی بار ایرانی اور سعودی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ’تحمل سے کام لیا جائے۔‘ اْنھوں نے مکالمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو نہیں بھولنا چاہیے کہ خطے میں دیگر اہم معاملات دھیان طلب ہیں، جن میں شام اور یمن کی صورت حال شامل ہے۔کِربی نے کہا کہ یہ اقتدار اعلیٰ کے معاملات ہیں۔ ملکوں کو اپنے طور پر فیصلے کرنے ہوتے ہیں آیا وہ کس سے بات کریں یا کن سے گفتگو نہ کریں۔ ہمارے خیال میں اس مرحلے پر جب دوسرے کئی معاملات درپیش ہیں اور جو پیش رفت ہمیں حاصل ہوئی ہے، نہ صرف داعش کے خلاف لیکن شام میں سیاسی عمل کی جانب، اس کا تقاضا ہے کہ خطے میں استحکام ہو، تاکہ فیصلے ہوں۔۔۔ یا پھر یہ فیصلہ ہو کہ ہم رابطہ نہیں کریں گے یا گفتگو یا مکالمے کی راہیں بند کر دیں۔ظریف نے بدھ کے روز کی اخباری کانفرنس میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر تنقید کے بارے میں مزید کہا کہ سعودی حکومت کو چاہیئے کہ وہ ’کشیدگی پر اکسانا‘ بند کرے۔
اب کشیدگی ختم کرو!!اہم اسلامی ملک سعودیہ ایران تنازعہ ختم کرانے میدان میں آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































