منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ حملہ ،بھارت نے پاکستان کومعلومات دے کرساتھ بڑامطالبہ کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی وہلی (نیوزڈیسک )ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا تاہم سرحد پار سے دہشت گرد حملے برداشت نہیں کرینگے۔بھارتی ترجمان وزارت خارجہ نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں روایتی کشیدگی نہیں آئی۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن خطے میں امن کیلئے پاکستان کو پہل کرنی ہے۔ ہمسایہ ملک کو پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے سے متعلق قابل عمل معلومات دی ہیں۔ اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔ انتظار میں ہیں کہ پاکستان فراہم کردہ معلومات پر کیا ایکشن لیتا ہے۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں وکاس سوارپ کا کہنا تھا کہ پندرہ تاریخ ابھی سات دن دور ہے۔ اس دوران حالات میں کافی تبدیلی آ سکتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر کام ہوا تو حالات یقینا مثبت سمت میں جائیں گے۔ پاکستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے بنکاک ملاقات میں تمام امور پر گفتگو ہوئی تھی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…