منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوانتاناموکی جیل میں 15 سال سے قید 2 یمنی باشندے رہا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا نے گوانتانامو کی بدنام زمانہ جیل میں گزشتہ 15 برسوں سے قید 2 یمنی باشندوں کو رہا کرکے انہیں افریقی ملک گھانا منتقل کردیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے گوانتانامو کی جیل میں قید خالد الدھبی اورمحمد عمر بن عاطف کی رہائی کی منظوری بالترتیب 2006 اور 2009 میں دی تھی تاہم ان کی رہائی اب عمل میں آئی ہے۔1979 میں سعودی عرب میں پیدا ہونے والے محمد عمربن عاطف کو2001 میں افغانستان میں شمالی اتحاد کے فوجیوں نے پکڑکرامریکہ کے حوالے کیا تھا۔ 1981 میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہونے والے خالد الدھبی بھی اسی دوران افغانستان ے پکڑے گئے تھے۔گھانا کے وزیرِ خارجہ ہانا تیتیہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سکیورٹی کلیئرنس کی صورت میں انھیں دو برس تک ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدربراک اوباما چاہتے ہیں کہ کیوبا کے جزیرے پرقائم یہ جیل ان کے دورِ صدارت میں بند ہو جائے تاہم اس وقت بھی گوانتانامو کے قید خانے میں 105 قیدی موجود ہیں جن میں سے تقریباً 50 کی رہائی کی منظوری دی جا چکی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…