منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

آسمان سے گرنے والے دھاتی گولوں کامعاملہ معمہ بن گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویتنام میں دفاعی حکام آسمان سے گرنے والے دھات کے تین گولوں کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔یہ تین گولے ملک کے شمالی علاقے میں گرے ہیں۔تھاہن نین نیوز ویب سائٹ کے مطابق سب سے بڑے گولے کا وزن 45 کلوگرام اور یہ توئین کوانگ صوبے میں ایک ندی کے کنارے ملا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ایک اور گولا اس کے قریب ہی واقع ین بائی کے علاقے میں ایک مقامی شخص کے رہائش کے باغ میں گرا جبکہ سب سے وزنی گولا جس کا وزن 250 کلوگرام تھا اسی علاقے میں ایک چھت سے لڑھکتا ہوا زمین پر گرا۔مقامی افراد کے مطابق یہ گولے ملنے سے قبل انھیں بادل گرجنے جیسی آواز سنائی دی تھی۔ویتنام کی وزارت دفاع کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گولے کسی ہوائی جہاز یا راکٹ کے کمپریسڈ ایئر ٹینک یعنی ہوا کے ٹینک ہیں۔ چونکہ اب یہ فضا میں نہیں ہیں لہذا ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ گولے روس میں تیار کردہ ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انھیں کسی دوسرے ملک کو استعمال کے لیے فروخت کیا گیا تھا یا نہیں۔
ماہرخلابازی پروفیسر نگوئین خوا سن کے خیال میں یہ کسی پرانی سیٹلائٹ کا حصہ تھے اور زمین کی فضا میں تحلیل ہونے میں ناکام رہے۔ تاہم وہ ویتنام بریج نامی ویب سائٹ کا بتاتے ہیں کہ ان چیزوں میں بظاہر کوئی نقص دکھائی نہیں دے رہا، چنانچہ یہ کسی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے عمل میں ناکامی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…