تہران(نیوزڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سفارت خانے پر حملہ غلط اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔سعودی عرب اور ایران میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری کشیدگی میں کمی کے بجائے مسلسل شدت دیکھنے میں آرہی تھی اور دونوں ممالک کی جانب سے لفظی کی جنگ میں بھی تیزی آرہی تھی تاہم حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے پر ہونے والے حملے غلط اور غیر قانونی تھے جن کی ایران نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بھی چاہتے ہیں۔