نئی دہلی (نیوزڈیسک) پٹھان کوٹ ائربیس حملے کے بعد بھارتی میڈیا حسب روایت پھر خود ہی جج بن گیا اور دعویٰ کر دیا ڈالا کہ پندرہ جنوری تک پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کے شواہد پر ایکشن نہ لیا تو دونوں ملکوں کی بات چیت نہیں ہو گی۔ ساتھ ہی شوشہ چھوڑا کہ سرحد پار کرنے والے دہشت گردوں کے جوتوں کے نشان مل گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے سکیورٹی ایجنسیز کے اہلکار ایس پی سلویندر سنگھ کو ساتھ لے کر گ±رداس پور کی سڑکوں کی خاک چھاننے لگے۔ ایس پی سلویندر سنگھ نے اہلکاروں کو گاڑی چھیننے والی جگہ کا بتایا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی ایس پی سلویندر سنگھ کے مندر جانے والے راستوں کا جائزہ لیا۔ بھارتی فوج نے پٹھان کوٹ بیس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔