اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے سعودی عرب کی جیلوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی۔خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیاکہ انٹرنیٹ پراس تنظیم کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں الحایر اور الطرفایہ کی جیلوں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان جیلوں میں القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے بہت سے جنگجو قید ہیں۔ جولائی میں الحایر جیل کے سامنے موجود چوکی پر خود کش حملے کی ذمہ داری بھی آئی ایس آئی ایس قبول کرچکی ہے۔ ہفتے کو ہی سعودی عرب میں 47 افراد کو سزائے موت دی گئی، جن میں 43 کا تعلق القاعدہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔