اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ ، ’ بھرپور جواب‘ کی امریکی دھمکی

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر امریکی اور اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بدھ کی صبح ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرلیا۔امریکا کا کہنا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے کی مذمت کرتا ہے۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی ورنہ امریکہ شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دے گا۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کسی بھی ملک کا نام لئے بغیر یہ بات باور کرائی گئی ہے کہ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں کی حفاظت اور ان کا دفاع جاری رکھے گا۔امریکی موقف کے جواب میںجنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ مخالفانہ امریکی پالیسیوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ناصرف ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا بلکہ اسے مزید مضبوط بھی کرے گا۔ چوتھے ایٹمی تجربے کے بعد سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میںشمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا ایٹمی پروگرام ترک نہیں کرے گا جب تک امریکہ اس کے خلاف اپنا جارہانہ رویہ نہ چھوڑ دے۔ شمالی کوریا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایک ایٹمی ریاست کی ذمے داریوں سے بخوبی واقف ہے اور جب تک اس کی خود مختاری اور سلامتی کوکوئی خطرہ نہیں ہوگا اس وقت تک وہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایٹمی ٹیکنالوجی کسی بھی دوسرے ملک کو منتقل نہیں کرے گا۔ ادھر جاپان کے وزیراعظم نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شین زو ابے کا کہنا ہے کہ تجربہ جاپان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور اسے یوں ہی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب جنوبی کوریا نے تجربے کے فوری بعد آج شام قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیاہے جس کی صدارت صدر پارک جیوان ہائی کریں گے۔ ساتھ ہی جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی فوجی نگرانی بڑھا دی ہے۔ ایٹمی تجربے کی خبروں کے ساتھ ہی جاپان سمیت ایشیائی اسٹاک ماکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…