پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاشفین ملک اور سید فاروق حملہ سے پہلے 18 منٹ کیا کرتے رہے، ایف بی آئی چکرا کر رہ گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان برنارڈینو کے علاقے میں ہونے والے حملے کے متعلق جانچ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی نقل حرکت میں 18 منٹ کا خلا ہے اور انھوں نے اس خلا کو پر کرنے کی اپیل کی ہے۔گذشتہ مہینے سید رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک نے سان برنارڈینو کے کمیونٹی سنٹر میں فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔اس واقعے کی تحقیقات کرنے والا تفتیشی ادارہ ایف بی آئی اس بارے میں پر اعتماد نہیں ہے کہ حملے کے فورا بعد اور پولیس کے آنے تک ان دونوں حملہ آوروں نے کیا کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ مسلمان جوڑا قدامت پرستی کی جانب مائل تھا لیکن یہ کارروائی انھوں نے اپنے بل بوتے پر کی۔ایف بی آئی کے لاس اینجلس دفتر کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بوڈچ نے کہا کہ اس حملے کی بیرونِ ملک منصوبہ بندی ہونے یا غیر ممالک سے کسی رہنمائی میں کیے جانے کے شواہد نہیں ہیں۔لیکن انھوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ جاننا اہم ہے کہ یہ جوڑا کیا کر رہا تھا اور کیا انھوں نے دو دسمبر کو 12:59 اور 1:17 بجے کے درمیان کسی سے رابطہ کیا تھا۔حملے کے بعد حملہ آور جوڑا دیر تک کار میں ادھر ادھر گھومتا رہا تھا اور کئی جگہ رکا بھی تھا جن میں ایک نزدیکی جھیل کے پاس ان کا رکنا بھی شامل ہے۔لیکن جھیل کی تلاش میں کوئی چیز ایسی نہیں ملی جو اس معاملے میں کسی طرح سے کوئی تعلق رکھتی ہو۔ڈیوڈ بوڈوچ نے کہا کہ اس بات کے بھی شواہد نہیں ہیں کہ ان لینڈ ریجنل سنٹر کے علاوہ بھی ان کا کوئی ہدف تھا۔29 سالہ تاشفین ملک نے حملے کے ہی دن دولت اسلامیہ کے ساتھ اپنے تعلق کا عہد کیا تھا۔اس حملے کو امریکی حکام 9/11 کے حملے کے بعد سب سے بڑا دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…