بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ حملہ‘بغیرشواہد پاکستان پرالزام نہیں ڈالا جاسکتا، بھارتی ادارہ

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کے بغیر پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کا الزام پاکستان پر نہیں ڈالا جاسکتا۔ا±دھر پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ قائم ہونے کے بعد خطے میں انتشار چاہنے والوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔پٹھان کوٹ پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور بعض غیرسنجیدہ سیاست دانوں نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ ان کی کوشش تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ پھر ٹوٹ جائے۔ لیکن وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان رابطے نے انتشار کے خواہش مندوں کو مایوس کردیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کولمبو سے نریندر مودی کو فون کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے دو ٹوک موقف سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پٹھان کوٹ پر حملے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان امن عمل کو سبوتاڑ کرنا ہے۔جیونیوز کے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ٹیلی فونک رابطے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے جو معلومات دیں ان کی روشنی میں پاکستانی اداروں نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ادھر بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ شرد کمار نے کہا ہے شواہد کی تصدیق کیے بغیر پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہونے پر کچھ شکوک ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا تھا حتمی تحقیقات کے بغیر محض شبے کی بنیاد پر وہ کوئی منفی رپورٹ نہیں دیں گے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…