منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

کشیدگی برقرار، ایرانی سفارتی عملہ سعودی عرب سے نکل گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2016 |

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی تاحال برقرارہے،ایران کا سفارتی عملہ سعودی عرب سے نکل گیا ہے جبکہ تہران چھوڑنے والے سعودی سفارتکار بھی ریاض پہنچ گئے ہیں۔ادھر سعودی عرب اور ایران میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور شام امن مذاکرات یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور امریکا سرگرم ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔سعودی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر شام کے بحران کا حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ دوسری جانب سفارتخانہ جلائے جانے کے بعد تہران چھوڑنے والے سعودی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے،شہزادہ خالدبن سعود اور وزارت خارجہ کےحکام نے عملے کا استقبال کیا۔ریاض میں موجود ایرانی سفارتی عملے نے بھی سعودی عرب چھوڑ دیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…