منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا بڑا نقصان

datetime 6  جنوری‬‮  2016 |

لداخ (نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے لداخ ریجن میں برفانی تودہ گرنے سے 4بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق لداخ کے جنوب میں واقع ایک گلیشیر میں بھارتی فوج کی تین لداخ سکاﺅٹس رجمنٹ کے 4فوجی اہلکار حوالدار سیوانگ نربو، حوالدار دورجے گیلٹسن، محمد یوسف اور جیگمیڈ چوسدپ گشت کے دوران برفانی تودے تلے زندہ دب گئے ۔ بھارت کے دفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے اودھمپور میں صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ سال اپریل کے بعد سے تیسری مرتبہ لداخ کے علاقے سیاچن میں برفانی تودے گرنے سے بھارتی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔ اپریل میں سیاچن کے علاقے چنگ لا میں برفانی تودہ گرنے سے چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔گزشتہ سال 15نومبر کو سیاچن گلیشیر میں ایک بھارتی چوکی پر تودہ گرنے سے بھارتی فوج کاکپتان اشونی کمار ہلاک ہوگیا تھا جبکہ 15فوجی اہلکاروں کو بچالیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…