پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ایران سے تنازعہ،کویت سعودی عرب سے بھی ایک قدم آگے،سخت اقدامات کا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2016 |

کویت سٹی(نیوزڈیسک) سعودی عرب ایران تنازعے میں کویت بھی کود پڑا،سعودی عرب سے بھی زیادہ سخت اقدامات کا اعلان،مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے ایک اور اتحادی ملک کویت نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات توڑتے ہوئے فضائی رابطے ختم کرنے کا اعلان کریا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین،سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے بعد کویت نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفیر کو وطن واپس بلا لیا اور فضائی رابطے بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کویتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں مشتعل افراد کی جانب سے سعودی سفارتخانے پر حملہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث 47 افراد کو سزائے موت دیئے جانے کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جب کہ سعودی عرب نے سفارتی تعلقات سمیت فضائی رابطے بھی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…