نیویارک(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم ہونے سے شام اور یمن میں امن مذاکرات متاثر نہیں ہونگے۔ اقوام متحدہ میں سعودی مندوب عبد اللہ المعلمی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے تو تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں۔ادھرسعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی کے بعد تجارتی اورفضائی تعلقات بھی منقطع کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے مطابق ایرانی زائرین کو صرف مکہ اور مدینہ میں آنے کی اجازت ہو گی جبکہ سعودی شہریوں کے بھی ایران جانےپر پابندی عائد کی جائے گی