پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پٹھان کوٹ ائربیس حملہ ،دہشتگردوں نے کس ملک کے ہتھیاراستعمال کئے ؟

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے اعتراف کیا ہے کہ پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پرہونیوالے حملے میں بعض خامیاں سامنے آئی ہیں اور کہاہے کہ تمام چھ دہشتگردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جو پاکستان ساختہ ہتھیاراستعمال کررہے تھے۔فضائی اڈے کے دورے کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 36گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کاخاتمہ کردیاگیاتھا تاہم چھان بین اب بھی جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری اطلاعات کے مطابق اب کوئی دہشتگردموجود نہیں تاہم ہم تلاش کی کارروائی مکمل ہونے کاانتظار کرینگے جو بدھ کو مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کارروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے سات سیکیورٹی اہلکاروں کوشہید کادرجہ دیاجائیگا اورانہیں وہی مراعات دی جائیں گی جو جنگ کے دوران شہید ہونیوالوں کو دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کیخلاف چالیس سے پچاس کلوگرام بارودی مواد اورمارٹر گولے موجود تھے جو وہ انڈربیرل گرنیڈلانچر سے چلاتے رہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بعض نقائص سامنے آئے ہیں تاہم سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا دہشتگردوں کااڈے میں آناتشویشناک ہے یہ اڈا2000ایکڑ پرپھیلاہواہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے ملنے والابعض اسلحہ پاکستان ساختہ ہے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…