لندن (نیوزڈیسک)پٹھان کوٹ ائربیس حملے کے بعد بھارت کوایک اورمشکل کاسامناہے کہ نیپال کی امدادروکنے پربرطانیہ نے بھارت کی سالانہ امداد کوروک دیاہے ۔برطانوی حکومت نے بھارت کو دی جانی والی سالانہ امداد یکم جنوری سے ہی بند کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ برطانوی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے بھارت کو دی جانے والی سالانہ امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ بھارت نے گذشتہ 4 ماہ سے نیپال کی امداد روک رکھی ہے جس کے باعث نیپال میں کھانے سمیت دیگر اشیائے ضروریات نہیں پہنچ رہی ہیں ۔ بھارت نے نیپال سے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر نیپال کو دی جانے والی امداد روک رکھی ہے جس پر برطانیہ نے بھی بھارت کو دی جانے والی سالانہ امداد روکنے کا اعلان کردیااوربھارت کی امدادنیپال سے تعاون سے مشرو ط کردی ہے ۔