زیورخ (ویب ڈیسک) ایران کے بعد سوئٹزر لینڈ بھی سعودی عرب کیخلاف میدان میں آگیاہے اور بڑے پیمانے پر سزائے موت دیئے جانے پر تشویش کااظہار کیاہے۔ سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ سعودی مندوب کو طلب کیا گیا اور کسی بھی طرح کے حالات میں سزائے موت کے خلاف اپنے موقف کا اعادہ کیا۔ اپنے ایک بیان میں سوئس وزارت نے کہاکہ ”اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کوپھانسیوں پر لٹکانے سے کشیدگی بڑھتی ہے، اب تک کئی لوگ دنیا کے اس خطے میں اس کشیدگی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں“۔سوئٹزرلینڈ نے اشتعال انگیزی سے بچنے اورکشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ کاوش کرنے پر زور دیا۔ سوئٹزرلینڈ کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیاہے جب سعودی عرب نے شیعہ عالم نمر النمر سمیت 46افراد کو موت کی سزادیدی جس کے بعد ایران میں کشیدگی پھیل گئی اور سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی وتجارتی تعلقات کے خاتمے کا اعلان کردیا