پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری لنکا میں دنیا کے سب سے بڑے نیلم کی دریافت کا دعویٰ

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا میں ماہر عِلمِ جواہریات نے ملک کی ایک کان سے دنیا کے سب سے بڑے ستارے کے نشان والے نیلم کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔دارالحکومت کولمبو میں قائم ماہرعلم جوہریات کے انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا وزن 1404.49 قیراط ہے اور اس کا کہنا ہے انھوں نے اس سے بڑے نیلم کی تصدیق نہیں کی۔اس قیمتی پتھر کی کم از کم قیمت دس کروڑ ڈالر ہے اور اس کی موجودہ مالک کا اندازہ ہے کہ یہ نیلامی میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک نیلام ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا میں جواہرات کی صنعت کی کم از کم مالیت دس کروڑ 30 لاکھ ڈالر سالانہ ہے اور نیلم کا شمار اس کی اہم برآمدات میں ہوتا ہے۔اس خاص قسم کے پتھر کو ’بلیو سٹار‘ نیلم بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے مرکز میں ستارے جیسا مخصوص نشان پایا جاتا ہے۔اس قیمتی پتھر کے مالک نے نام ظاہر کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ’جیسے ہی میں نے اسے دیکھا، میں نے اسے خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔‘’جب یہ پتھر میرے پاس لایا گیا تو مجھے شک ہوا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ستارے کے نشان والا نیلم ہوسکتا ہے۔ چنانچہ میں نے خطرہ مول لیا اور اسے خرید لیا۔‘مالک کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ خریدنے کے لیے کتنا معاوضہ ادا کیا یہ ’بالکل خفیہ‘ معاملہ ہے۔ اس سے قبل سب سے بڑے نیلم کا وزیر 1395 قیراط تھا۔یہ پتھر سری لنکا کے جنوبی شہر رتناپورا سے نکالا گیا ہے، جو جواہرات کا شہر بھی کہلاتا ہے۔اس کے مالک نے اس پتھر کو ’سٹار آف ایڈم‘ کا نام دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسے یہ سوچتے ہوئے خریدا کہ ’یہ زیور کا ٹکڑا نہیں بلکہ نمائش کا ٹکڑا ہے۔‘بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سری لنکا کے معروف سنار اور جواہر فروش ارمل سمون نے تصدیق کی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ستارے والا نیلم ہے۔سری لنکا کے جیم اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سنہ 2011 میں ڈچس آف کیمبرج کیتھرین مڈلٹن کی منگنی کی انگوٹھی میں جڑا نیلم بھی 1970 کی دہائی میں سری لنکا سے نکالا گیا تھا۔یہ اس سے قبل ویلز کی شہزادی ڈیانا کی ملکیت تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…