منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عرب اتحاد نے ایکاکرلیا،ایران کے خلاف پے درپے اقدامات،مزیدممالک نے بھی اعلان کردیئے

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماناما/خرطوم/ برلن(نیوزڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد خطے میں صورت حال تناو¿ کا شکار ہے جس میں اب بحرین نے اور سوڈن نے بھی ایران سے سفارت تعلقات منقطع کردیئے ہیں جبکہ سوڈان نے ایرانی سفارت کار ملک چھوڑنے اور متحدہ عرب امارات نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایران میں سعودی سفارت خانے کو نذر آتش کیے جانے کے خلاف احتجاجاً سعودی اتحادی خلیجی ملک بحرین نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی سفارت کار کو آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کے حکم دے دیا ہے۔ بحرین کے سرکاری ٹی وی سے جاری بیان کے مطابق ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ جلایا جانا ایک بزدلانہ اقدام ہے اور یہ خلیجی ممالک اور عرب ریاستوں کے داخلی معاملات میں خطرناک اور کھلی مداخلت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے پر حملہ فرقہ وارانہ پالیسیوں کی خطرناک تصویر پیش کر رہا ہے جس کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا تاکہ خطے کی سیکورٹی اور استحکام کو قائم کیا جاسکے۔سوڈان نے بھی سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کے خلاف ردعمل میں ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق سوڈان نے ایرانی سفیر کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے تاہم سوڈانی وزارت خارجہ نے اس قدام کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یو اے ای کی حکومت نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورت حال میں ایران سے اپنے تعلقات محدود کرنے اور ایرانی سفارت کاروں کی تعداد کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب جرمنی اور فرانس نے ایران اور سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کو دوبارہ قائم کریں۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی دونوں ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بات چیت سے معاملات کو آگے بڑھائیں اور اپنے سفارتی تعلقات کو دوبارہ استوار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…