انقرہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور ایران کشیدگی،ترکی کا موقف سب سے الگ،دونوں ممالک کو انتباہ جاری،ترکی کی حکومت نے سعودی عرب اور ایران سے مطالبہ کیا ہے وہ سفارتی کشیدگی میں کمی لے کر آئیں، ترکی کا کہنا ہے کہ اس تنازعے سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کرتلمس نے ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی اور سعودی عرب کی جانب سے معروف شعیہ عالم کو دی جانے والے سزائے موت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور تجارتی تعلقات اور فضائی روابط بھی ختم کر رہا ہے۔پیر کو سعودی عرب کے چند اتحادی ممالک نے بھی ایران کے خلاف سفارتی تعلقات کو ختم یا محدود کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے مطالبہ کیا ہے۔