نئی دہلی (نیوزڈیسک).پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پر حملے کرنے والے 6دہشت گرد بھارتی فوج کا امتحان بن گئے، تین دنوں میں بھی بھارتی فوج آپریشن ختم نہیں کرسکی ،آج بھی دو دہشت گرد زندہ ہیں جو کارروائیاں کررہے ہیں۔بھارتی فوج کہتی ہے کہ ایک کو مار دیا ، بچ جانے والا آخری حملہ آور اب تک فوج کے اعصاب پر چھایا ہوا ہے۔6حملہ آوروں نے بھارت کی فوج کی ناک میں دم کردیا ، تازہ دم فوجیوں کے دستوں میں بھی اب اتنا دم باقی نہیں رہا ،کسی میں دم باقی ہے تو وہ ہیں حملہ آور،جو تین دن سے بھارتی فوجیوں کو تگنی کا ناچ نچا رہے ہیں۔فضائی اڈے پر حملے کے دو دن تک بھارتی فوج یہ فیصلہ نہیں کرپائی کہ آپریشن ختم ہوگیا یا جاری ہے، پھر تیسرے دن میڈیا پر آکر قبول کیا کہ دنیا کی تیسرے نمبر کی فوج تین دن میں بھی آپریشن ختم نہیں کرسکی۔پٹھان کوٹ حملے کے تیسرے دن 6میں سے زندہ بچنےوالے دو دہشت گرد ائیرفورس عملے کے رہائشی علاقے میں جا بیٹھے ہیں، تو جرنل صاحب آپ کچھ چھپا تو نہیں رہے، کہیں اس رہائشی عمارت میں رہنے والے لوگ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر تو نہیں، کہیں اس عمارت میں لوگوں کو یرغمال تو نہیں بنایاگیا،کہیں یرغمالی بھارتی فوج کے پیروں کی زنجیر تو نہیں بن گئے۔بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ پورا دن گزرنے کے بعد دو میں سے ایک دہشت گرد ماراگیا ہے،لیکن اب بھی ایک دہشت گرد باقی ہے، جبکہ بھارتی فوج کے 7اہلکار مارے جاچکے ہیں۔ادھر بھارتی میڈیا کے اینکرز کا بس نہیں چل رہا کہ اسٹوڈیو میں بیٹھے بیٹھے پاک بھارت جنگ چھڑوادیں، بھارتی اینکرز کسی بھی طرح بس چاہتے ہیں کہ ہر بار کی طرح اب کی بار بھی مودی سرکار صرف ایک بار پٹھان کوٹ حملے میں ٹھہرائے پاکستان کو ذمہ دار!!اب دیکھنا یہ ہے کہ آخری حملہ آور کو ڈھونڈنے کا بھارتی فوج کا یہ امتحان کب ختم ہوتا ہے اور اپنی فوج کا پول کھنے کے بعد بھی بھارتی میڈیا کب تک پاکستان دشمنی کا ڈھول پیٹتا ہے ۔
ائربیس حملہ ،بھارتی فوج کی کارکردگی کاپول کھل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































