اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چین نے وہ مشورہ دے دیاجوکسی مسلمان ملک نے بھی نہیں دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوزڈیسک).چین نے پیر کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازعے پر تشویش کا اظہا رکیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ پر امن رہیں اور صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں ۔چینی وزرات خارجہ کی خاتون ترجمان ہو ا شون ینگ نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین صورتحال کے فروغ پر قریبی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ان کے جھگڑے کی وجہ سے علاقائی تنازع میں اضافے کے بارے میں تشویش ہے ۔ہوا نے یہ بیان ہفتہ کو سعودی عرب کیجانب سے یہ اعلان کیے جانے کے بعددیا ہے کہ وہ ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرے گا اور ایرانی سفارتکاروں کو 48گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ ہفتے کومشتعل ایرانی مظاہرین نے 47افرادکو دی جانے والی پھانسیوں پر احتجاج کے لئے سعودی سفارتی مشن پر دھاوا بول دیا تھا ۔چینی ترجمان نے کہا ہمیں امید ہے کہ تمام متعلقہ فریقین انسداد دہشتگردی میں تعاون اور روابط کو مستحکم کر سکتے ہیں ہمیں یہ بھی امید ہے کہ سفارتکاروں اور مشنوں کے وقاراورتحفظ کی بھی ضمانت دی جائے گی ، خاتون ترجمان نے فریقین پر زور دیا کہ وہ پر سکو ن رہیں صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں اور علاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کی خاطر مذاکرات اور صلاح مشور ے کی ذریعے تنازعا ت کو صحیح طور پر حل کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…