دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنے سفارت خانے پر حملے کو تنازعہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا ہے۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزرات داخلہ کے ترجمان کا حسین جبیری انصاری کاکہنا ہے کہ ایران دیگر ممالک سے اپنے بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کر ر ہا ہے تاہم سعودی عرب ایمبیسی پر حملے کے واقعے سے سعودی عرب اپنے وسیع مفاد اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہاہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ عالم دین نمر النعمرکو سزائے موت دئیے جانے کے بعد ایران میں مذہبی حلقوں میں اشتعال پایا جارہا ہے اور مشتعل مظاہرین کی طرف سے سعودی سفارتخانے کا جلاو¿ گھیراو¿ بھی کیا گیا تاہم سفارتخانہ خالی ہونے کے باعث سعودی سفیر و دیگر سٹاف محفوظ رہے۔