ماسکو،برلن (نیوزڈیسک)روس نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ثالث کا کر دار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔جبکہ جرمنی کی حکومت نے دونوں ممالک کومعاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کامطالبہ کیاہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’انٹرفیکس‘نے روسی وزارت خارجہ ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ روس سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو بہترکرنے کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنےکیلئے تیار ہے جبکہ یہ بھی کہاہے کہ بحرین اور ایران کو بات چیت کے ذریعے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔روسی حکا م کا کہناہے کہ بحرین اور سعودی عرب کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کافیصلہ تعمیری اقدام نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کو افہام تفہیم کے ذریعے معاملات کو ٹھیک کرنا چا ہئے جبکہ جرمن دفترخارجہ کے ایک بیان کے مطابق خطے میں امن کے لئے دونوں ممالک معاملہ حل کرنے کےلئے مذاکرات کی راہ اختیارکریں ۔