اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ ائربیس پرحملہ ،بھارتی فو ج نے ناکامی کاایک نیاریکارڈاپنے نام کرلیا

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کی پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کو 60 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آپریشن تاحال جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ایئر بیس میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، اس وقت بھی 2 حملہ آور ایئربیس کے اندر موجود ہیں اور 50 گھنٹے سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ایئر بیس سے فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں آ رہی ہیں۔اوران ددوحملہ آور اب بھارتی فوج کے رہائشی علاقے میں داخل ہوکربھارتی فورسسز کامقابلہ کررہے ہیں اوربھارتی فورسسز کوبری طرح ناکامی کاسامناکرناپڑرہاہے ۔واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شپ حملہ آوروں نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر 3 اطراف سے حملہ کیا۔جبکہ بھارتی وزیرارون جیٹ لی نے کہاکہ جلدہی اس حملہ آوروں سے یہ علاقہ کلیرکروالیاجائے گا۔انہوں نے آپریشن میں طوالت کی وجہ نہیں بتائی بھارتی میڈیا اور حکام کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس 6 دہشت گردوں نے ایئر بیس پر حملہ کیا اور 2 روز بعد تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ایئر بیس کو حملے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 بھارتی فوجیوں اور 6 حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔بھارت کی پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ اس وقت مشکوک بنا جب ایئربیس کے قریبی دکانداروں نے بتایا کہ وہ اپنی دکانیں روز رات 10 بجے بند کرتے ہیں لیکن حملے سے ایک روز قبل ان کی دکانیں شام 7 بجے ہی بند کروا دی گئیں اور ایئر بیس کے اطراف لگے بیرئیر بھی ہٹا دیئے گئے جب کہ حیرت بھی بات یہ تھی کہ حملہ آور دو روز تک ایئر بیس کے اندر موجود رہے لیکن دفاعی تنصیبات کو کوئی نقصان تک نہ پہنچا۔



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…