اسلام آباد(نیوزڈیسک) سعودی عرب اورایران میں تنازعہ کے بعد سوڈان نے بھی ایرانی سفیرکوملک بدرکردیاہے ۔ایک عرب ٹی وی چینل کے مطابق سوڈا ن نے بھی ایرانی سفیرکوملک چوبیس گھنٹے کے اندراندرچھوڑنے کاحکم دے دیاہے اوراس بارے میں سوڈا ن نے سعودی عرب کواپنے فیصلے سے آگاہ کردیاہے ۔جبکہ بحرین نے بھی ایران کے سفارتی عملے کوملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے ۔ بحرینی وزیر اطلاعات عیسیٰ الحمدانی نے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب منامہ حکومت نے ایرانی سفارت کاروں کو آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ملک چھوڑ دینے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ بحرینی حکومت نے سعودی عرب اور ایران کے مابین پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔